کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا ایکٹ بننے سے پہلے بل پر سماعت سے عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم بڑھ سکتا ہے؟ کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور حکومت و پارلیمنٹ آمنے سامنے آگئے ہیں.
اسلام آباد میں خبریں ہیں کہ چیف جسٹس اپنے احکامات پر عمل کروائیں گے مگر توہین عدالت کی طرف نہیں جائیں گے یہ کل کی ملاقات میں بھی طے ہوا ہے۔