کراچی (جنگ نیوز) جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“کی ڈرامہ سیریل ”فرق“اپنی اختتامی قسط میں عورت کے اُس مضبوط کردار کو اُجاگر کرے گی جو اپنے شوہر کی ناموس کیلئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹتی۔ لیکن کیا ایثار کے بدلے ارسہ کو ملے گا وہی اعتبار؟یہ خلاصہ ناظرین اس ڈرامے کی آخری قسط میں ملاحظہ کریں گے۔ حیثیت، عمر اور خیلات کے فرق کے ساتھ شروع ہونے والی کہانی اب اپنے انجام کی جانب آگئی ہے۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، سحر خان، عدیل چوہدری، محمود اسلم، صبا شاہ، جویریہ عباسی، سہیل سمیر، صبیحہ ہاشمی، فائزہ گیلانی، فرح نادر نے یادگار کردار ادا کئے۔ سیریل کی آخری قسط شب 8 بجے نشر ہوگی۔