اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی رہنماؤں کا بدھ کی شب اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی قانونی ٹیم اور مشیروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے امور پر مشاورت کی گئی ۔ سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت پر بھی غورکیا گیا۔