• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اس سال سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

کراچی(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق اس سال کے وسط تک بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔رپورٹ کے مطابق مزید 30 لاکھ آبادی کے بعد بھارت کی آبادی 1.4286 ارب ہوگی اور یوں بھارت سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔اقوام متحدہ کی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ کے مطابق بھارت میں میں2011 سے مردم شماری نہیں ہوئی ہےجس کے باعث آبادی کے حالیہ اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ2023 کے وسط تک عالمی آبادی بھی 8.045 ارب تک پہنچ جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید