• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال آڈٹ نہ ہونے کی خبریں بےبنیاد ہیں، ترجمان سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیدیا۔سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق رجسٹرار کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی کے معاملے پر ترجمان سپریم کورٹ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا جون 2021 تک آڈٹ مکمل ہو چکا ہے اور 2021 سے 2022 کے آڈٹ کا عمل جاری ہے، سپریم کورٹ کے آڈٹ سے متعلق آڈیٹر جنرل پاکستان سے تصدیق کی جا سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید