لاہور(خبرنگار)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی حکومت کی مسلسل آئین شکنی اور ریاستی اداروں کی تضحیک پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے بعد زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال نو اپریل سے ہمارا ملک سیاسی بحران کا شکار ہے، جب امپورٹڈ رجیم لایا گیا۔ ملک میں نہ صرف سیاسی بحران پیدا ہوا بلکہ آئینی اور معاشی بحران بھی پیدا ہو گیا۔ انہوں نے کبھی مہنگائی کے خلاف مشترکہ اجلاس نہیں کیا۔ حکمرانوں کے پاس بحرانوں کو ختم کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہے۔ہم عمران خان کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔