لوٹن ( نمائندہ جنگ) میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چئیرمین اور کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بالکل درست کہتے ہیں کہ انتخابات کے ذریعے عوام کو مستقبل کا موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے انہوں نے اپنی حمایت میں اٹھنے والی عوامی لہر کو تحریک کی شکل دے دی ہے ہر طرح کا ریاستی جبر، پی ٹی آئی کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریاں، ایک سو سے زائد مقدمات بھی عمران خان کا راستہ نہیں روک سکے،ہر طرح کے ناجائز حکومتی حربے عوام کے ایک قابل زکر حصے کے جوش و ولولہ کو ٹھنڈا نہیں کر سکے بلکہ ہر آنے والا دن عمران خان کے لیے عوام میں پہلے سے بھی زیادہ حمایت کا مظہر ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انتخابات میں کامیابی واضح ہے، عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجے میں حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں عوامی جلسوں کی کامیابی پر تحریک انصاف پرامید ہے اگلے انتخابات جب بھی ہوں گے کامیابی تحریک انصاف کے قدم چومے گی۔ اور انشاءاللہ پاکستان ہی نہیں عالم اسلام اور دنیا بھر کے مظلوم عوام کا ہیرو عمران خان ایک بار پھر وزارت عظمی کی کرسی پر جلوہ افروز ہوگا، انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کو تسلیم کیا جائے۔