• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق قانون کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ2023 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، صدر کی عدم منظوری کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا۔ صدر مملکت نے اس ایکٹ کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔ سپریم کورٹ پریکٹسز اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت 184/3 (ازخود نوٹس) کے فیصلوں پر 30 روز میں اپیل ہوسکے گی۔ایکٹ کے مطابق چیف جسٹس اور 2 سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی کیسز اور بینچ کی تشکیل کا فیصلہ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید