اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس سردار طارق مسعود کا ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پرکوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ۔ترجمان سپریم کورٹ حنا فردوس کی جانب سے منگل کے رو ز بھجوائی گئی پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ جسٹس سردار طارق مسعود کا ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے جبکہ ان کے نام پر جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور اکاؤنٹ بند کرانے کے حوالے سے ایف آئی اے کو کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے ۔