وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ میں نے میاں جاوید لطیف کا نام اسپیکر کو دے دیا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور برجیس ظاہر نے بات کرنی تھی۔
مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ میاں جاوید لطیف کی خواہش پر ان کا نام بھی مقررین میں شامل کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو فلور دینا یا نہ دینا اسپیکر کی صوابدید ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی اجلاس میں ن لیگ کے وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمٰن کانجو، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے ان کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا تھا۔