لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سوناک کی ساس سودھا مورتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی اکشتا مورتی نے اپنے شوہر کو وزیر اعظم بنایا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں سودھا مورتی یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں کہ میری بیٹی کی وجہ سے رشی سونک کا اقتدار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور وہ برطانیہ کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئے ہیں۔انہیں یہ کہتے ہوئے بھی دیکھا اور سننا جاسکتا ہے کہ ’میں نے اپنے شوہر کو بزنس مین بنایا لیکن میری بیٹی نے اپنے شوہر کو برطانیہ کا وزیر اعظم بنایا۔