اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے فنڈزکی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرا دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’انتخابات کیلئے فنڈز دیئے گئے نہ ہی سیکورٹی فراہم کی گئی تو ایسے حالات میں 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات نہیں ہوسکتے۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی اور سیکورٹی خدشات سے متعلق بتایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے رپورٹ گزشتہ رات سپریم کورٹ میں جمع کراوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال انتخابات کے لیے فنڈز نہیں مل سکے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کروائی گئی ہے۔