• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا کے بعد قطر کو عالمی باسکٹ بال کی میزبانی بھی مل گئی

دوحہ(نیوز ڈیسک)قطرکو فیفا ورلڈکپ 2022 کے بعد ایک اور عالمی کپ کی میزبانی کا تاج سونپ دیا گیا۔باسکٹ بال کی بین الاقوامی گورننگ باڈی ’’فیبا‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کا دارالحکومت دوحا 2027کے ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا جس میں کل 32ٹیمیں شریک ہوں گی۔عالمی کپ کی میزبانی ملنے کے بعد 89 رینک والی قطری ٹیم خود بخود کوالیفائی کرلے گی، سال 2006میں قطر کی ٹیم نے عالمی چیمپیئن شپ میں ایونٹ کھیلا تھا جس میں انہیں اپنے پانچوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔قطر مینز باسکٹ فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنے والا تیسرا ایشیائی ملک ہے، اس سے قبل چین نے 2019جب کہ رواں سال چیمپئن شپ کی میزبانی فلپائن اور جاپان مشترکہ طور پر کریں گے۔دوسری جانب ویمنز باسکٹ بال ورلڈکپ 2026کی میزبانی جرمنی کے دارالحکومت برلن کے سپرد کی گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید