مانچسٹر(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ایڈوائزر ایڈوکیٹ محمد اظہر صدیقی کی صاحبزادی سنائیت اظہر کی شادی عنان ملک ولد عمران ملک کے ساتھ مانچسٹر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی ، تقریب میں مئیر آف بری کونسلر شاہینہ ہارون،سابق مئیر آف راچڈیل کونسلر عاصم رشید،کونسلر عائزہ عاصم، سابق اوورسیز فانڈیشن کے وائس چیرمین مخدوم طارق حسن شاہ،ڈاکٹر حامد مشرقی،پی ٹی صدر عمران خلیل، آصف بٹ،امیر شاہ،عثمان فاروقی،کے علاؤہ سیاسی سماجی رہنماؤں نے ں شرکت کی ۔اس موقع پر اظہر صدیقی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنا فیصلہ خود کرتے ہیں،میں نے عمران کو جتنے بھی مشورے دئے تھے وہ سب اچھے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کو سیاست سے مائنس کرنا ناممکن ہے۔ خان صاحب کے پاس موجود ترپ کے پتے پاکستانی سیاست کی شکل بدل دیں گے۔ اس مشکل حالات میں بھی خان خود اعتماد میں ہیں،انہوں نے جیونیوز کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیرمین کا اسمبلی چھوڑنا ایک سیاسی فیصلہ تھا۔ سیاسی جماعتیں جمہوریت میں عدم اعتماد کرتی ہیں اور کھبی کامیاب ہوتے اور کھبی ناکام ،انہوں نے کہا کہ سیاست میں حرف آخر کوئی بات نہیں۔ اگر عمران اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہ لیتے تو آج الیکشن نہیں ہونے تھے۔اظہر صدیقی نے کہا کہ میری بیٹی کی شادی برطانیہ میں ہوئی ہیں اس جوڑے کے لیے دعا گو ہوں ،اور جو میں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو محبت پیار دیکھا وہ پوری دنیا میں کہیں نہیں دیکھا،میں ان تمام دوستوں، میڈیا اور نئے رشتے داروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔