• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس الٰہی نے پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کی ویڈیو شیئر کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ مونس الٰہی نے لکھا کہ شاباش پنجاب پولیس، اسی لئے چوہدری پرویز الٰہی نے بیوروکریٹس کی مرضی کے خلاف آپ کو مراعات دلوائیں۔ اس سے قبل ایک بیان میں مونس الٰہی نے کہا تھا کہ جس کیس میں ضمانت ہوچکی اس میں پولیس گرفتار کرنے پہنچی ہے۔پرویز الٰہی کے گھر پر پولیس چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا تھا کہ عمران خان ٹھیک کہتے ہیں پاکستان میں قانون کی حکمرانی ختم ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کی ضمانت کی کارروائی کو میڈیا نے کور کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی کے گھر اینٹی کرپشن اور پولیس نے آپریشن کیا تھا جو تقریبا 8 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

اہم خبریں سے مزید