• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس علی احمد شیخ اور جسٹس مسرت کو سپریم کورٹ میں جج نامزد کیا جائے، قاضی فائز عیسیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے ارکان کو خط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ججوں کی دو خالی آسامیوں پرچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو نامزد کردیا ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ اور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مسرت ہلالی کابطور جج سپریم کورٹ جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے کی سفارش کرتے ہوئے اس ضمن میں جوڈیشل کمیشن کے تمام اراکین کو خط لکھ دیا ہے
اہم خبریں سے مزید