اسلام آباد (محمد صالح ظافر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ 14؍ مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دے دیا ہے اور کہا کہ مذکورہ تاریخ کو صوبائی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں تین رپورٹیں جمع کرائی ہیں۔
عدالت عظمیٰ اس معاملے کی مزید سماعت کےلیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔
مقررہ تاریخ تک ضروری مطلوبہ انتظامات کی تکمیل ممکن نہیں ہے۔ انتخابات کے التوا یا تنسیخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیاجائے گا۔
سپریم کورٹ نے مزید سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو طلب نہیں کیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال یک سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے گزشتہ ماہ 4؍ اپریل کو پنجاب اسمبلی کے لیے 14؍ مئی کوانتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔