• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ بدھ کوآئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت نے سالانہ رینکنگ اپ ڈیٹ میں آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے ۔ آسٹریلیا کی ٹیم 15ماہ سے نمبر ون تھی۔ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کی رینکنگ میں تبدیلی آئی ہے۔ ادھر آئی سی سی کی سالانہ ٹی 20 رینکنگ میں بھی بھارتی ٹیم267 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔ 259 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے ۔پاکستان کی ٹیم 254 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، جنوبی افریقا پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔2020 کے بعد بھارت نے 13 سیریز جیتی اور صرف ایک ہاری ہے۔ سالانہ رینکنگ میں84 ٹیموں کی رینکنگ کی گئی۔

اسپورٹس سے مزید