• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرت اللہ شہاب کی بیگم ڈاکٹر عفت لندن کے ایک ہوٹل میں بیٹھی تھیں۔ اسی ٹیبل پر ایک فوجی افسر وردی پہنے بیٹھا تھا ۔ فوجی افسر نے ڈاکٹر عفت سے پوچھا : ’’لیڈی! آپ مسلمان ہیں؟‘‘

’’الحمدللہ !‘‘ ڈاکٹر عفت نے کہا۔

فوجی بولا :’’ کیا میں آپ سے ایک بات پوچھ سکتا ہوں ؟‘‘

’’پوچھئے! ‘‘ ڈاکٹر عفت نے کہا۔

فوجی بولا:’’آپ سؤر کا گوشت کیوں نہیں کھاتے ؟‘‘

عفت نے کہا:’’ میرے اللہ کا حکم ہےکہ مت کھاؤ ، اس لیے نہیں کھاتے۔‘‘

فوجی بولا:’’اس حکم کے پیچھے کیا دلیل ہے؟‘‘

عفت نے کہا :’’ آپ فوجی ہو کر حکم کے مفہوم کو نہیں جانتے ، حکم کی عظمت کو نہیں جانتے ۔ حکم ، دلیل اور مصلحت سے بے نیاز ہوتا ہے۔‘‘

(ممتاز مفتی کی کتاب’’ تلاش‘‘ سےا قتباس)