لاہور(خبرنگار)عافیہ صدیقی کی گرفتاری کے خلاف ٹیم عافیہ پاکستان کے زیر اہتمام گذشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، ٹیم عافیہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر حمزہ صدیقی اور امریکہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس لڑنے والے وکیل کلائیو سٹیفورڈ سمتھ نےشرکت کی۔ مظاہرین نے کہا کہعافیہ قوم کی بیٹی ہے ،پاکستانی عوام انصاف کے علمبردار اور آئین کے رکھوالے ہیں، آئینی حقوق کے محافظوں کو متحد ہونے اور ہماری کوششوں کی حمایت کے لیے ہمارا ساتھ دیا،عافیہ کی رہائی کیلئے اس کیس کی قانونی کارروائی کی حمایت کی جائے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو عافیہ کے حقوق کے لیے کھڑا کرنے کے لیے ہماری جدوجہد میں مدد کرنی چاہئے۔