کراچی (جنگ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے ہند کی جانب سے ’’ دی کیرالہ اسٹوری ‘‘ کے نام سے بننے والی فلم کی نمائش روکنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔بھارتی چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے تکنیکی نکتے پر درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتی۔ آرٹیکل 226 کے تحت بھارتی ہائیکورٹس کو حکومتی اتھارٹیز پر قدغن لگانے کا اختیار دیتی ہے۔ جمعیت علمائے ہند نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ مذکورہ فلم کی سینما گھروں اور دیگر پلیٹ فارمز پر نمائش روکی جائے۔