• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان اپنے دورہ برطانیہ میں کشمیری جماعتوں کا اجلاس بلائیں

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیری رہنما اور کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران کشمیر رابطہ کمیٹی میں شامل جماعتوں کااجلاس بلائیں ۔کانفرنس پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بلائی جا سکتی ہے ۔ چوہدری محمد عظیم نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم برطانیہ میں تحریکِ حق خودارادیت کے سربراہ راجہ نجابت ستارہ امتیاز پاکستان سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ برطانیہ میں کشمیری جماعتوں اور وزارتِ خارجہ کے درمیان کانفرنس کا انعقاد کرائیں تاکہ کشمیر ی عوام اور پاکستان کے درمیان سفارتی سطح پر باہمی رابطوں و اعتماد میں اضافہ ہو، بیرون ملک کشمیر ی تحریک آزادی کشمیر کے سفیر ہیں۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا وزیر اعظم پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جی 20کانفرنس کے جواب میں یو این سیکورٹی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کی کانفرنس مظفرآباد میں طلب کریں تاکہ بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا یا جا سکے۔ چوہدری محمد عظیم نے کہاکہ میر پور آزاد کشمیر میں انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تعمیر کیلئے اوور سیز کشمیریوں کو اعتماد میں لیں کہ اس کی تعمیر کیوں تاخیر ہو رہی ہے۔
یورپ سے سے مزید