• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے بھارت سے متنازع سرحد پر 11 مقامات کے نام تبدیل کردیے

کراچی (جنگ نیوز)چین نے بھارت کے ساتھ متنازع سرحد’ ایل اے سی‘ پر 11 مقامات کے نام تبدیل کردیے ہیں ۔ چین پہلے ہی اس علاقے کو جنوبی تبت کہتا ہے جسے بھارت نے ہماچل پردیش قرار دے رکھا ہے۔ چینی اقدا م کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اسے قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔ قبل ازیں چینی وزارت شہری امور کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی اسٹیٹ کونسل ( چینی کابینہ ) کے متعلقہ ضابطے برائے جغرافیائی ناموں پر عملدرآمد کرتے ہوئے وزارت شہری امور نے دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر جنوبی تبت کے بعض علاقوں کے ناموں کی معیاربندی کردی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید