گووا(ایجنسیاں) ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی ہم منصب سے ملنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا تھا‘.
بھارتی میزبانوں کی جانب سے ہمیں ابھی کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا گیا، ابھی تک سب کچھ ٹھیک ہے۔
بلاول بھٹونے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پاکستان کا کیس بہترین انداز سے پیش کیا اور دہشتگردی کے الزامات پر بھارت کو بھرپور جواب دیا۔