• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی، گلگت بلتستان کی نوریمہ کی تقریب میں شرکت

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہورہا ہے، جس میں دنیا بھر سے خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے صرف وزیراعظم شہباز شریف ہی لندن میں موجود نہیں ہیں بلکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی ننھی گلوکارہ نورِیمہ ریحان بھی لندن پہنچ رہی ہیں۔

آج سے شروع ہونے والی برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی 3 روز تک جاری رہے گی، جس میں اپنے پکے سُروں سے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی نورِیمہ ریحان ’کورونیشن کنسرٹ‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نوریمہ ریحان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی شرکت کے حوالے سے اعلان کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں‘۔


’کورونیشن کنسرٹ کا اہتمام تقریب تاج پوشی کے اگلے روز یعنی کل بروز اتوار 7 مئی کو کیا گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید