• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن مرتضیٰ نے پرویز الٰہی کو پلنگ کا خطاب دیدیا

لاہور( این این آئی، جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے پرویز الٰہی کو پلنگ کا خطاب دیدیا، کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے سامنے پرویز الٰہی اور ان کے لیڈر کل کے بچے ہیں، ان کا لیڈر منہ چھپاتا پھر رہا ہے، وہ خود بھی پلنگ کے نیچے چھپ گئے تھے۔ اپنے بیان میں سید حسن مرتضی نے کہا کہ سر اٹھا کر چلنے اور بالٹی میں سر چھپا کر چلنے میں فرق ہوتا ہے، بلاول بھٹو زرداری بھارت میں سر اٹھا کر چلے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی بھی گیدڑ لیڈر کی طرح پلنگ کے نیچے چھپ گئے تھے، بلاول بھٹو کے سامنے سابق وزیراعلی پنجاب اور ان کے گیدڑ لیڈر کل کے بچے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر نریندر مودی اور عمران خان دونوں کو تکلیف پہنچی۔نریندر مودی پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم سے دور رکھنا چاہ رہا تھا، مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگنے والوں کو قومی غیرت کا کیا پتاہو ۔ 
اہم خبریں سے مزید