اسلام آباد(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ میں دائر ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ( پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت کیلئے فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی ہے ،سوموا ر کے روز بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ آئینی اہمیت کا معاملہ ہے،سینئرترین ججوں کوشامل کیاجائے، سپریم کورٹ میں سپریم کورٹ( پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھانے والی درخواستوں کی سماعت جاری ہے، ایکٹ کے مقاصد میں سے ایک بینچوں کی تشکیل اور سماعت کے حوالے سے چیف جسٹس کے اختیارات کا بھی ہے ۔