• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و سپریم کورٹ بارز میں معاملات طے، عدالت عظمیٰ نے کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلیٰ عہدیداروں کے مابین شوکاز نوٹسز کے اجراء اورایک دوسرے کی رکینت معطل کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دورا ن فریقین کے مابین معاملات باہمی طور پر خوش اسلوبی سے طے پا جانے کی بناء پر نمٹا دیا ہے، رکنیت معطلی کے فیصلے ،مقدمات واپس ہوگئے، جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دئیے کہ جب معاملہ ختم ہو رہا ہے تو ایک دوسرے پر الزام تراشی بھی بند کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید