کوونٹری (وقار ملک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر یورپ یوکے میں عوام کی کثیر تعداد میں شکرانے کے نوافل ادا کئے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ کمیونٹی کے افرادکا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدلیہ اور قانون کی پاسداری سے ہی ملک مضبوط ہو گا کورٹ میں پیش نہ ہونا اور عدالتوں کا احترام نہ کرنا پاکستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ان سب غیر قانونی اور غیر سنجیدہ حرکات کا ذمہ دار عمران خان اور پی ٹی آئی ہے جنہوں نے ملک کو تماشہ بنا دیا۔ جلاؤ گھیراؤ اور ملکی اداروں پرحملے قابل مذمت ہیں، اس سلسلے میں حاجی مبارک کیانی نے کہا کہ کور کمانڈر کے گھر توڑ پھوڑ کرنا اور افواج پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ایسے افراد بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں جنھوں نے ریاست کو نقصان پہنچایا انھوں نے کہا کہ ایسے افراد کو قرار واقعی سزا دی جا ئےجو ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔ راجہ اصغر نمبل نے کہا کہ پی ٹی آئی پرمکمل پابندی لگا دینی چا ہئے کیونکہ اس پارٹی کے افراد نے جہاں ریاست کو نقصان پہچایا وہاں افواج پاکستان کو بلاوجہ بدنام کیا۔ عمران خان کو سیاست سے نکال کر ملک کو ترقی کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے۔ پی ٹی آئی کے لوگ حقیقت اور ملکی ترقی کے پہلوؤں کو سمجھنے سے قاصر ہیں ان کے نزدیک عمران خان ہی ان کا پرنس ہے اسی کی شخصیت پر اپنی محبتیں لٹاتے ہیں ان کے نزدیک پاکستان کی اہمیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہپاکستان میں مہنگائی اور ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا جو عمران خان کی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ ممتاز سیاسی شخصیت رشید کیانی نے کہا کہ ملک کو تباہ کرنا آرمی اور پولیس پر فائرنگ اور قتل و غارت کا سلسلہ شروع کرنے والے کبھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ایسے افراد کی گرفتاری ضروری ہے۔ کمیونٹی کے افراد نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر لاتعداد جگہوں ہر مٹھائی تقسیم ہوئی لوگ خوش ہوئے کیونکہ عوام سمجھتے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سنجیدہ پارٹی نہیں ہیں بلکہ اس نے نوجوان نسل اور ہماری خواتین کو منفی سمت راغب کیا ہے۔ معاشرتی برائیوں میں اضافہ ہوا ہے نوجوان طبقہ تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ ان حالات میں ہم سب کو متحد ہو کر ملک کو بچانا ہو گا وگرنہ یہ غدار ملک کو تباہ کر دیں گے۔