اوسلو(ناصر اکبر )ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں سفارت خانہ پاکستان ناروے کے باہر چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمر ان خان کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف ناروے نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا پر امن احتجاجی مظاہرے میں تحریک انصاف ناروے کے عہدے داران و کارکنان خواتین و حضرات اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اوسلو کی ہوائیں کون بچائے گاپاکستان عمران خان عمران خان اور عمران خان کو رہا کرو رہا کرو کے نعروں سے گونج اٹھی ۔پی ٹی آئی ناروے کے صدر حاجی محمدافضال سینئر نائب صدر ملک حمزہ سلطان اعوان جنرل سیکرٹری نعیم شیراز ناصر گونڈل محمد طارق مس ثمینہ شازیہ نشیرشاہد جمیل اور دیگرنے خطاب کیا۔قریب کے آخر میں قائد عمران خان اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔ احتجاجی مظاہرے میں تحریک نصاف ناروے کے تمام عہدیداران اور کارکنان جن میں چوہدری نعیم اختر سینئر عہدیدار عمران بشیر خان پی ٹی آئی ناروے کےسابقہ صدرچوہدری مدثر علی شیخ عمیر حسن چوہدری زاہد اسلم راجہ شاہد محمود چوہدری عامر آفتاب اور دیگر شریک تھے۔ یادرہے کہ 9مئی بروز منگل کوقومی احتساب بیورونے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا۔ عمران خان کوالقادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔