کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی حکام سے ملاقات کے بعد یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کیلئے بھارت کا دورہ کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان اگر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے کو تیار ہے۔البتہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ پی سی بی نے نہیں کرنا ، شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے ۔ ابھی تک حکومت نے این او سی نہیں جاری کی ہے۔