• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گرفتاری ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے، لیاقت بلوچ

لاہور (نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی انتخابی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایک ایسے مرحلہ پر جب انتخابات کے انعقاد کے لیے سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کررہی ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان میں معاملات زیرِ سماعت ہیں، عمران خان کی عدالتی احاطہ سے گرفتاری ناقابلِ فہم اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی محاذ آرائی کو کم کرنے کے لیے جاری مذاکراتی عمل کے دوران ریاستی اقدام سے بڑے خطرے کی گھنٹیاں بج گئی ہیں۔ انتخابات کی دہلیز پر گرفتاریاں ملک کے اندر انارکی کو فروغ دینے کا باعث بنیں گی ۔ اس سے عوام کے اندر بے اعتمادی و بے یقینی بڑھ گئی ہے۔ اس تمام تر صورتِ حال میں حکومت، ریاستی اداروں اور عدلیہ کی عدم حکمت اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کی حرکات عیاں ہیں۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ردعمل فطری عمل ہے لیکن پُرتشدد احتجاج سیاسی جمہوری عمل کے لیے زہرِ قاتل ہے۔
لاہور سے مزید