اسلام آباد( ایجنسیاں)جمعرات کو سپریم کورٹ میں عمران خان کی رہائی کی درخواست سے متعلق سماعت کے دوران اسلام آباد کا ڈی چوک میدان جنگ بنارہا‘تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مسلسل تیسرے روز بھی مختلف مقامات پر پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ،مشتعل کارکنوں نے فیروز پور روڈ پر 2کنٹینرز کو آگ لگا دی جبکہ زمان پارک سندر داس روڈ پر پولیس کی گاڑی نذرآتش کردی گئی۔