لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان ، چوہدری شہباز و دیگر نےکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان پاکستانی کلبھوشن یادیو ہے جس نے نہ صرف ریڈ لائن کراس کی بلکہ پاک فوج سمیت قومی اداروں پر حملے بھی کئے،75سالوں میں بھارت اور اسرائیل پاکستان کو وہ نقصان نہیں پہنچا سکا جو عمران فتنے اور اس کے حواریوں نے ایک دن میں پہنچایا،مقررہ وقت پر انتخابات کے انعقاد سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا فتنہ خان کے انتشار سے نہیں، ایک شخص کی مرضی پہ آئین نہیں چل سکتا۔ وہ جب چاہے آئین توڑ دے،جب چاہے اسمبلی توڑ دے، یہ نہیں چلے گا۔