• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا بھی سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد (وقائع نگار‘ نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی نے پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

 سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر سے کارکنوں کو پیر کے روز سپریم کورٹ کے سامنے پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

 نیئر بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دھرنے میں پیپلز پارٹی کی قیادت شریک ہوگی۔

 دریں اثناء پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک بھر سے کارکنوں کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تمام کارکن 15 مئی بروز پیر کو اسلام آباد پہنچیں۔

 قافلے سپریم کورٹ کے سامنے پرامن مارچ میں شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر تنظیمیں فوری تیاری شروع کردیں۔ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید