لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ڈیجیٹل مردم شماری کے سلسلے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ خانہ شماری و مردم شماری کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے تمام وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ اب تک کہ اعدادو شمار کے مطابق لاہور میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ اڑتالیس ہزار سات سو نواسی(11,848,789) افراد کا شمار کیا جا چکا ہے ۔ لاہور میں کل 8068 بلاکس میں 19 لاکھ 15 ہزار 538 گھرانوں کی گنتی کا عمل 100 فیصد مکمل کر لیا گیا۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ تمام تحصیلوں میں 630 سپروائزرز نے متعلقہ اے سیز کی نگرانی میں اہداف مکمل کیے۔