• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف کارروائی آئین کی خلاف ورزی تھی، چوہدری قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن عمران خان کے خلاف احاطہ عدالت میں غیر آئینی اقدامات کے خلاف بروقت کارروائی کرکے ملک کو ناقابل تلافی نقصان سے بچا لیا جس پر ہم چیف جسٹس کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ان سے اور عدلیہ کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ موومنٹ برطانیہ اور یورپ کے چیئرمین اور کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جس طرح احاطہ عدالت میں گرفتار کیا گیا تھا اس سے بیرونی دنیا میں آباد ہم پاکستان اور کشمیر کے باشندوں کے سر شرم سے جھک گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف بہت بڑی تعداد میں لندن، کنینڈا اور دیگر بین الاقوامی مقامات پر مظاہرے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ نہیں مغربی اقوام کہہ رہی ہیں کہ عمران خان فقط ایک سابق وزیراعظم یا ایک جماعت کا سربراہ ہی نہیں بلکہ عمران خان تو اصل میں پاکستان ہے۔ عمران خان پر تشدد اور حملہ یا اسے بے وقار کرنا یہ پاکستان پر حملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا چیف جسٹس کے خلاف دھرنا کا اعلان مضحکہ خیز ہے اس طرح کے اقدامات سے حکومتی اتحاد دنیا کے سامنے پاکستان کا منفی چہرہ پیش کر رہا ہے۔
یورپ سے سے مزید