لاہور ( کورٹ رپورٹر ) صدر لاہور بار ایسوسی ایشن رانا انتظار حسین نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے سپریم کورٹ کا گھیراؤ کرنیکا فیصلہ نہایت قابل مذمت ہے، ان کا یہ فیصلہ عدلیہ کی توقیر کے خلاف ہے، انصاف مہیا کرنے والے ادارے کیخلاف ایسے اقدامات حکومت وقت اور دیگر سیاسی جماعتوں کے خلاف توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں ایسے اقدامات ملک کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہیں، ویڈیو بیان میں انھوں نے کہا کہ ایسا ادارہ جس کا کام انصاف مہیا کرنا ہے اسکے خلاف ایسے اقدامات کرنا توہین عدالت ہے ۔