امریکا نے بھارت سے مذہبی تشدد کی مذمت کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں پر حملوں کی فہرست موجود تھی۔
اس موقع پر امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی تشدد مسلسل جاری رہنےکا دکھ ہے۔ بھارت ملک میں تسلسل سے ہونے والے مذہبی تشدد کی مذمت کرے۔
امریکی حکام نے مزید کہا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ مذہبی اقلیتوں کے ساتج بد سلوکی پر بھارتی حکام سے براہ راست بات کریں گے۔
امریکی حکام نے کہا کہ بھارت میں مذہبی خلاف ورزیوں پر سول سوسائٹی اور بہادر صحافی کام کر رہے ہیں۔ بھارت میں سول سوسائٹی کے ساتھیوں اور صحافیوں کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔
امریکی حکام کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کے گھروں کو جلائے جانے کا ذکر ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں گجرات میں مسلمانوں کو سرعام کوڑے مارنے کا ذکر بھی ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔