• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باتیں چھوڑیں، شامل تفتیش ہوں اور کرپشن کا حساب دیں، وزیراعظم

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کی تصاویر اور 9 مئی کو پی ٹی آئی کی طرف سے پھیلائی جانے والی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالہاسال ترقی کا سفر 9 مئی کو تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے، عمران نیازی ادھر ادھر کی من گھڑت باتیں چھوڑیں شامل تفتیش ہوں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے راولپنڈی سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کی پرانی اور نئی تصاویر شیئر کیں ایک تصویر میں نواز شریف کو اس منصوبہ کے حوالہ سے بریفنگ دی جا رہی تھی جبکہ دوسری تصویر میں اسی منصوبے کو پی ٹی آئی کی طرف سے نذر آتش کئے جانے کے بعد تباہی کا منظر دکھایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سالہاسال ترقی کا سفر 9 مئی کو تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے اور اس میٹرو بس سٹیشن کو پی ٹی آئی نے تباہ کر دیا۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران نیازی کا ایک ٹویٹ بھی شیئر کیا اور اس ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی ادھر ادھر کی من گھڑت باتیں چھوڑیں، شامل تفتیش ہوں اور اپنی کرپشن کا حساب دیں۔

ملک بھر سے سے مزید