لاہور(اپنے نامہ نگار سے) قائمقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید نے ایک بیاں میں کہا ہےکہ سپریم کورٹ کے سامنے کامیاب دھرنے پر پنجاب بھر کے جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسطی پنجاب کے جیالوں اور تنظیموں نے پارٹی سے اپنی کمٹمنٹ ثابت کر دکھائی ہے نے کہا کہ اپنےجیالوں ،جیالیوں اور تنظیمی عہدیداروں کو شاندار ریلی نکالنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سینٹرل پنجاب کی تنظیمیں پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی کیلیے ہر جدوجہد کا حصہ بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فخر ہے کہ ہمیں چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی وژنری قیادت میسر ہے۔