کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ کی ساتویں منزل پر واقع گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیگر چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ، اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور مجموری طور پر 8 فائر ٹینڈرز دو باؤزر اور ایک اسنارکل سمیت 11 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام کے اندر موجود رنگ ، کیمیکل اور دیگر اشیا کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور وہاں موجود ڈبے بھی دھماکے سے پھٹے ، تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد آگ کی شدت پر قابو پالیا گیا تاہم رات گئے تک وہاں کولنگ کا عمل جاری تھا ، کسی جانی نقصان کی اطلا نہیں ملی تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور اسکے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے تاہم بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔کورنگی گودام چورنگی کے قریب واقع میڈیسن کمپنی میں آگ لگنے اور دھواں بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث 35 سالہ اظہر الحق ولد ظہیر شیخ جاں ہو گیا، فائر بریگیڈ نےموقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، علاوہ ازیں جوہر موڑ کےقریب واقع چائے کے ہوٹل کےکچن میں گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی ، ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق ایک گاڑی کی مدد سے آگ سے قابو پالیا ۔