• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7 بینچز مقدمات کی سماعت کرینگے

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل 6 ہفتوں سے کسی بھی بنچ کا حصہ نہیں اور وہ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔عدالت عظمی نے 22 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 7بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسی آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔سپریم کورٹ کا بینچ نمبر ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر 2میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے جب کہ تیسرا بینچ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید