• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی استحکام کیلئے سربراہ بحرین نیشنل گارڈز کی پاک فوج کی تعریف

اسلام آباد (صالح ظافر) بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے علاقائی اور عالمی سلامتی اور استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے۔ وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل شمشاد مرزا سے گفتگو کر رہے تھے

 جنرل مرزا بحرین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں نیشنل گارڈ کے کمانڈر اور میزبان جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے اہم ملاقات کی۔

 جنرل ساحر شمشاد مرزا کی آمد پر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔ جنرل شیخ محمد نے پاکستان اور بحرین کے درمیان فوجی تعلقات کو بڑھانے اور فروغ دینے میں دوروں کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا اور تمام شعبوں بالخصوص عسکری شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

 نیشنل گارڈ کمانڈر نے علاقائی اور عالمی سلامتی اور استحکام کی حمایت میں پاکستانی فوج کے کردار کی تعریف کی اور جنرل ساحر شمشماد کو نیشنل گارڈ کے کردار، حکمت عملی اور فرائض کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے نیشنل گارڈ میوزیم کا بھی دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے وہاں رکھے پرانے ہتھیاروں کا جائزہ لیا اور وزیٹر بک میں نوٹ بھی تحریر کیا۔

اہم خبریں سے مزید