بھارتی اداکارہ پرینیتی نے منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے منگیتر، سیاستدان راگھو چڈھا سے ملاقات کا احوال سنایا ہے۔
اداکارہ کی حالیہ پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تاحال اپنی منگنی کی تقریب کے سحر سے باہر نہیں آ سکی ہیں۔
اداکارہ منگنی کے بعد سے بار بار منگنی کی ہی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز اپلوڈ کیے جا رہی ہیں۔
اس بار انہوں نے اپنی پوسٹ پر ایک دلچسپ کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ پہلی بار اپنے پرانے دوست اورمنگیتر راگھو چڈھا سے ناشتے پر ملی تھیں۔
اداکارہ نے لکھا ہے کہ ہم نے ایک ساتھ ناشتہ کیا تھا اور مجھے محسوس ہو گیا تھا کہ میں کسی خاص شخص سے ملی ہوں۔
انہوں نے راگھو کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ راگھو ایک حیرت انگیز شخص ہے جس کی شخصیت خاموش، طاقتور، پرسکون، پرامن اور متاثر کن ہے، اس کی حسِ مزاح، عقل اور دوستی خالصتاً خوشی ہے، وہ میرا گھر ہے۔
پرینیتی کا مزید کہنا ہے کہ ہماری منگنی کی پارٹی ایک خواب کے مترادف تھی، ایک خواب جو پیار، ہنسی، جذبات اور بہت سارے رقص کے درمیان خوبصورتی سے پھوٹ رہا تھا! جب ہم نے اپنے پیاروں کو گلے لگایا اور ان کے ساتھ جشن منایا تو جذبات چھلک اٹھے تھے، شہزادیوں کی کہانیوں کے درمیان میری بھی پریوں جیسی کہانی شروع ہوگئی۔