مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والی پاکستانی فنکار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کے ولیمے کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فیشن و انٹرٹینمنٹ کی دینا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی صحافی نے اس جوڑے کے ولیمے کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے صحافی نے حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اس جوڑی کو مبارک باد بھی دی۔
ولیمے میں دلہنیا نے سیفد شرارہ زیب تن کیا جس پر سُنہرا اور خاکستری رنگ کا کام ہوا ہے جبکہ دُلہے نے حسبِ روایت سوٹ کا انتخاب کیا ہے۔
دوستی سے محبت تک کا سفر طے کرنے والی اس جوڑی نے گزشتہ روز اپنی شیندی اور مایوں کی فلمی و رومانوی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔
فی الحال اس جوڑی نے اپنے ولیمے کی کوئی تصویر یا ویڈیو باضابطہ طور پر شیئر نہیں کی ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین بے چینی سے ولیمے کی مزید تصاویر دیکھنے کے منتظر ہیں۔