• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: پاکستانی کمیونٹی کا میجر (ر ) عادل راجہ کی گرفتاری کا مطالبہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پاک فوج کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے میجر (ر ) عادل راجہ کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان برطانیہ میں مقیم ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کے لئے برطانوی حکومت سے رابطہ کرئے۔

کمیونٹی رہنما اور مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوا ن کا کہنا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ جس فوج نے عادل راجہ جیسے غدارِ وطن کو عزت سے نوازا آج وہ غیر ملک میں بیٹھ کر اسی فوج کو نقصان پہنچا رہا ہے،اسے فوری گرفتار کیا جانا چاہیے۔

(ن) لیگ جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا کہ حکومت میجر (ر) عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرے۔ 

پیپلز پارٹی جاپان کے صدر ایڈوکیٹ شاہد مجید کا کہنا ہے کہ عادل راجہ جیسے نمک حرام شخص کو گرفتار کرکے نشان عبرت بنانا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کرسکے۔

سینئر پاکستانی چوہدری عنصر ، مرزا اکرم ، خرم بھٹی ، شیخ عامر ، شیخ عارف اور راجہ محمد ظہور نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو بدنام کرنے والے میجر (ر) عادل راجہ کی فوری گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

خاص رپورٹ سے مزید