• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسم پیریش کونسل کا اجلاس، گیئرسنگ چیئرمین اور نصیر جاوید ستی وائس چیئرمین منتخب

سلاؤ (اورنگزیب چوہدری) ویکسم پیریش کونسل کے ممبران کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں کونسلر گیئر سنگھ کوچیئرمین جبکہ لیبر پارٹی سلاؤ کے نوجوان رہنما کونسلر نصیر جاوید ستی کو وائس چیئرمین ویکسم پیریش کونسل منتحب کرلیا گیا۔ نومنتحب وائس چیئرمین ویکسم پیریش کونسل نصیر جاوید ستی نے روزنامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویکسم پیریش کونسل کا وائس چیئرمین منتخب کرنے پر ممبران کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے لا کر لوگوں کی بہترین نمائندگی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ نصیر جاوید ستی نے کہا کہ برطانوی سیاست میں ہمارا مثبت کردار وقت کی ضرورت ہے، نوجوان نسل برطانوی سیاست میں بہترین مثبت کردار ادا کر سکتی ہے، برطانیہ ہمارا گھر ہے، اس کی ترقی و خوشحالی میں ہمیں مثبت کردار کو یقینی بنانا ہو گا۔

یورپ سے سے مزید