• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کونسلر افضال کیانی لندن بارو آف ہونسلو کے بلامقابلہ مئیر منتخب

لندن (ودود مشتاق) برٹش پاکستانی کونسلر افضال کیانی کو لندن بارو آف ہنسلو کا بلامقابلہ مئیر منتخب کرلیا گیا۔ انہوں نے پہلی بار 62ارکان کے ایوان میں بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق برٹش پاکستانی کو نسلر افضال کیانی جن کا تعلق راولپنڈی سے ہے انہیں برطانوی سول سروس کا بھی طویل تجربہ ہے گزشتہ روز انہیں ہنسلو بارو کے خصوصی اجلاس میں بلا مقابلہ میئرمنتخب کرلیا گیا۔ ہونسلو بارو کے 62کونسلرز کے ایوان میں اپوزیشن نے ان کے مقابلے میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے میئر افضال کیانی نے کہا کہ ہنسلو بارو ایک بہت بڑی بارو ہے جہاں لاتعداد زبانیں مذہب اور کلچر کے لوگ آباد ہیں۔ ان تمام لوگوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

یورپ سے سے مزید