• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میزائلوں سے لیس آبدوز بحرالکاہل میں بھیجے گا

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس وارہیڈ میزائلوں سے لیس جدید ترین آبدوز بحرالکاہل میں بھیجے گا۔ روس ذرائع ابلاغ کے مطابق کہ روسی بحریہ کی جدید ترین جوہری طاقت سے چلنے والی بیلسٹک میزائل آبدوز اگست میں کامچٹکا جزیرہ نما میں مستقل اڈے پر منتقل ہو جائے گی۔ یہ پیش رفت ماسکو کی جانب سے بحر الکاہل میں فوجی موجودگی کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔آبدوز جنرلسیمو سووروف جو 2022ء کے آخر میں سروس میں داخل ہوئی تھی، جوہری وار ہیڈز کے ساتھ 16روسی بلاوا میزائل لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آبدوز اگست میں شمالی بیڑے سے پیسیفک فلیٹ میں منتقلی کی جائے گی۔یہ آبدوز بورائی کلاس کی آبدوزوں میں چھوٹی اور سمندر میں چھپنے کی صلاحیت رکھنے والی چھٹی آبدوز ہے جو بیلسٹک میزائل آبدوزوں کی جگہ لے گی۔ روس ایشیا اور بحرالکاہل سے متصل اپنے وسیع مشرقی علاقوں میں اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، جہاں وہ امریکا پر اپنی موجودگی بڑھانے کا الزام لگاتا ہے ۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد ماسکو کی امریکا اور یورپی ممالک کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی ہے اور حالیہ اقدامات اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
یورپ سے سے مزید